بااثر افراد کا محنت کش نوجوان پر نیم برہنہ کر کے تشدد، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، ایک ملزم گرفتار

0

پنڈدادنخان کے نواحی علاقہ پنن وال کے محنت کش نوجوان کو بااثر افراد نے نیم برہنہ کر کے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، نوجوان پر تشدد کی ویڈیو آج سوشل میڈیا پر وائرل، ڈی پی او جہلم نے نوٹس لے لیا، 6 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج، ایک ملزم گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایک ماہ قبل پنڈدادنخان کے نواحی علاقہ سبزی منڈی پنن وال میں مزدوری کرنے والے نوجوان عرفان ولد جمیل قوم آرائیں ساکن پنن وال کو مبینہ طور پر بااثر افراد نے رات کے اندھیرے میں خاتون سے ملاقات کا الزام لگا کر نیم برہنہ کر کے 6 افراد نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

تشدد کرنے والوں میں تھانہ پنڈدادنخان کے علاقہ ڈھنگوال، نواں لوک کے بااثر افراد شامل تھے،ملزمان نے تشدد کی ویڈیو خود ہی بناتے رہے جو سوشل میڈیا پر لیک کردی گئی۔

نوجوان پر ہونے والے تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر کیپٹن (ر) سید حماد عابد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے واقع کا فوری نوٹس لے لیا۔

عرفان ولدجمیل قوم آرائیں ساکن پنن وال جس پر ویڈیو میں تشدد ہورہا ہے سے رابطہ کیا گیا جو کاروائی کرانے سے گریزاں تھا جس کو اعتماد میں لے کرتحفظ کا احساس دلایا گیا اور عرفان سے درخواست حاصل کر کے کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزمان 6 کس کیخلاف مقدمہ نمبر149 مورخہ 20 اپریل بجرم 365/292 ت پ تھانہ پنڈدادنخان ضلع جہلم درج کر لیا۔

عرفان نامی نوجوان پر ملزمان نے کچھ عرصہ قبل تشدد کر کے ویڈیو بنائی جو کہ آج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس پر پولیس نے عرفان کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ڈی پی او جہلم کی ہدایت پر فوری کاروائی کرتے ہوئے ایک ملزم سکندر عرف بھولہ سکنہ دھریالہ جالپ کو گرفتار کرلیا جبکہ بقیہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق نوجوان کے ساتھ ملزمان کے لین دین کے معاملات تھے جس وجہ سے انہوں نے تشدد کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.