دینہ

عیدالاضحی کی آمد، دینہ میں جانوروں اور چارے کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

دینہ: عید الاضحی کے موقع پر مہنگائی کا جن بے قابو ،جانوروں کی قیمتوں کے ساتھ ساتھ چارے کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگیں ،قصائیوں کے نخرے عروج پر ۔

تفصیلات کے مطابق عید الاضحی کی آمد کے ساتھ ہی مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف قربانی کے جانوروں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں بلکہ مویشیوں کی خوراک چارہ کے سلسلے میں بھی دوکاندار من پسند رقم وصول کرنے لگے۔

اس کے علاوہ سونے پر سہاگا قصائیوں کے نخروـں نے عوام کا ناطقہ بند کر دیاجس کی وجہ سے عوام کو اس مقدس فریضے کی ادائیگی میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button