دینہ

تھانہ منگلا کی حدود میں لاؤڈ اسپیکرایکٹ کی خلاف ورزی مسلسل جاری

دینہ: تھانہ منگلا کی حدود میں لاؤڈاسپیکرایکٹ کی خلاف ورزی مسلسل جاری، بھیگ مانگنے والے،موبائل دوکاندار سرعام لاؤڈ اسپیکر کا استعمال کرنے میں مصروف،پولیس خاموش تماشائی بن گئی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی ماہ سے تھانہ منگلا تحصیل دینہ کی حدود میں واقع کئی دیہات کی مساجد میں غیر ضروری کھلے عام لاؤڈ اسپیکر کا استعمال کیا جا رہا ہے، حالانکہ مساجد میں صرف آذان، خطبہ جمعہ، اعلان فوتگی کی اجازت ہے، مگراس کے علاوہ بھی لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کو اپنا حق سمجھ لیا گیا ہے۔
اس کے ساتھ پھیری والے موبائل دکاندار اور بھیگ مانگنے والے بھی لاؤڈاسپیکر ایکٹ کی دھجیاں اڑانے میں مصروف ہیں، اس تمام صورت حال پر تھانہ منگلا کی پولیس نے کبوتر کی طرح آنکھیں بند کی ہوئی ہیں اور وہ محض خاموش تماشائی بن کر رہ گئی ہے۔
اہل علاقہ اپیل کی ہے کہ ڈپٹی کمشنر جہلم، اسسٹنٹ کمشنر دینہ اس معاملے پرذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button