جہلم

انسدادڈینگی اقدامات پر عملدرآمد کے سلسلے میں کوئی کوتاہی یا سستی نہیں ہونی چاہئے۔ ڈپٹی کمشنر پرویز اختر

جہلم: ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال سمیت محکمہ ایجوکیشن،سوشل ویلفیئر، زراعت، لائیوسٹاک، ماحولیات، انڈسٹریز، لوکل گورنمنٹ، فشریزو دیگر محکموں کے افسران بھی موجودتھے ۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال نے ضلع بھرمیں انسداد ڈینگی کے حوالے سے کئے گئے اقدامات اور کارکردگی بارے تفصیلی بریفنگ دی ۔

ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایات جاری کیں کہ وہ انسداد ڈینگی کے حوالہ سے کوآرڈی نیشن رکھیں اور فیلڈ میں ٹیموں کی حاضری کو یقینی بنائیں، سرویلنس کی سرگرمیوں میں شامل سٹاف اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے اینڈرائیڈ فون کے ذریعے اپنی کارکردگی اپ لوڈ کریں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مون سون موسم کے دوران تمام ان ڈور اور آؤٹ ڈور سرویلنس ٹیمیں متحرک رہیں۔ ضلع بھر میں انسدادڈینگی اقدامات پر عملدرآمد کے سلسلے میں کوئی کوتاہی یا سستی نہیں ہونی چاہیئے ۔ تمام متعلقہ محکمے اپنی ذمہ داریوں کو پوراکریں اور اس ضمن میں کارکردگی رپورٹ سے مسلسل آگاہ رکھا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ انسداد ڈینگی کے حوالے سے باگس ایکٹیویٹی اپ لوڈ کرنے اور غفلت کا مظاہرہ کرنے والے ملازمین کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button