دینہ میں جی ٹی روڈ کے اطراف نالوں پر ناقص مٹیر یل سے تیارلینٹر چند دنوں میں ہی ڈھیر

0

دینہ: ناقص مٹیر یل سے تیار نالے چند دنوں میں ہی ڈھیر ،جی ٹی روڈ پر نالوں پر لینٹر ڈال کر اُن کو بند کیا گیا تھا لیکن ناقص مال کے استعمال نے انتظامیہ کی ملی بھگت کی پول چند روز میں ہی کھول کر رکھ دی ،عوام کا نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق دینہ جی ٹی روڈ پر موجود نالوں کو لینٹر ڈال کر بند کیا گیا تھا لیکن لینٹر میں استعمال شدہ مٹیریل اس قدر ناقص تھا کہ وہ چند روز بھی قائم نہ رہ سکا اور ریت کا ڈھیر بن کر بکھر گیا ،نالوں پر ڈالا گیا لینٹر چند رو ز میں ہی جگہ جگہ سے ٹوٹ گیا جس نے انتظامیہ کی ملی بھگت کی پول کھول کر رکھ دی۔

یہ نالے جی ٹی روڈ کے اطراف بنے ہوئے ہیں جن کا بند ہونا بہت ضروری ہے کیونکہ کسی بھی وقت گاڑی اس نالے میں گر کر کسی جانی نقصان کا باعث بن سکتی ہے یا روڈ کراس کرنے والا اس میں گر کرزخمی ہو سکتا ہے۔

دینہ کی عوا م نے ڈی سی جہلم اور دیگر اعلی احکام سے فلفور نوٹس لیتے ہوئے ملوث افراد کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.