ادویات عوام کی پہنچ سے باہر، قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں

0

کھیوڑہ: وزیراعظم کے واضع احکامات کے باوجود ادویا ت کی قیمتیں کم نہ ہونا تشویش ناک امر ہے، لاقانونیت کی انتہاء، غریب دوائی کے بغیر مر رہا ہے۔ڈریپ اور ادویات ساز کمپنیوں کی ملی بھگت سے ہونے والے ریکارڈ اضافے نے عوام سے انتہائی بنیادی ضرورت چھین لی ہے۔ یہ کیسی تبدیلی ہے کہ غریب بیماری میں علاج کروانے سے قاصر ہوگیا ہے ،قیمتوں میں اضافہ کو حقیقی معنوںمیں فوری واپس لیا جائے۔عوامی مطالبہ

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے ڈریپ اور ادویات ساز کمپنیوں کی ملی بھگت سے ہونے والے ریکارڈ اضافے پر عوام میں شدید تشویش کی لہر پائی جارہی ہے مذکورہ اضافے پر کئے گئے ریکارڈ اضافے پر کئے جانے والے سروے میں عوام نے شدید غم غصے کا اظہار کیا ہے لوگوں کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے اس دور میں جب روٹی کمانا مشکل ہوگیا ہے غریب عوام مہنگی ادویات کسطرح خرید سکتا ہے۔

عوامی احتجاج پر وزیر اعظم عمران خان نے میڈیا میں بیان دیتے ہوئے ادویہ ساز کمپنیوں کو تین دن میں حالیہ ہونے والے اضافے کو واپس کرنے کے احکامات جاری کئے تھے تاہم یہ احکامات صر ف خبروں تک محدود ہوکر رہ گئے، کیا حکمران پارٹی نے اسی تبدیلی کا نعرہ لگا کر عوام سے ووٹ لیا تھا،اب تو مہنگائی میں بنیادی ضروریات کی چیزیں مزدور کی پہنچ سے دور ہو گئی ہیں آخر غریب کا قصور کیا ہے کیوں ہمیں جیتے جی مارنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

ہماری وزیر اعظم پاکستان سے اپیل ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں ہونے والے اس ہوشربا اضافے کی فوری واپسی کے لئے تحریری حکم نامہ جاری کیا جائے اور نا ماننے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.