جہلماہم خبریں

کرکٹ شائقین کی انتظار کی گھڑیاں ختم، جہلم سپر لیگ کا میلہ 10 مارچ سے سج گیا

جہلم: کرکٹ شائقین کی انتظار کی گھڑیاں ختم ، جہلم سپر لیگ کا میلہ 10 مارچ سے سج گیا، جے ایس ایل میں ضلع جہلم کی تمام کرکٹ ٹیموں کو اپنے جوہر دکھانے کی دعوت۔

تفصیلات کے مطابق جہلم سپر لیگ (جے ایس ایل) کا شاندار افتتاح نجی میرج ہال میں کر دیا گیا، افتتاحی تقریب کا انعقاد نجی میرج ہال سول لائن روڈ پر کیا گیا۔

تقریب میں ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افتخار شیرازی،نجی میرج ہال کے چیف ایگزیکٹو قاضی شہباز ، فرینڈ ز جرنلسٹ فورم ضلع جہلم کے صدر مرزا راحیل بیگ ، سماجی کارکن فرحت کمال ضیاایڈووکیٹ سمیت شہر کے دیگر معززین نے شرکت کی جبکہ تقریب میں جہلم سپر لیگ میں شرکت کرنیوالی تمام کرکٹ ٹیموں کے کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی۔

جہلم سپر لیگ 10 مارچ سے 4 اپریل تک سید ضمیر جعفری اسٹیڈیم میں جاری رہے گا جس میں ضلع جہلم کی تمام کرکٹ ٹیمیں حصہ لیں گی ، جہلم سپر لیگ کو سپانسر سٹی سنٹر جہلم کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ملک سرفراز اور قاضی شہباز چیف ایگزیکٹو نجی میرج ہال کریں گے ، جہلم سپر لیگ کے افتتاح کے بعد کرکٹ کے شوقین حضرات میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ، شائقین نے جہلم سپر لیگ کی انتظامیہ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا کھیلوں کے مقابلوں سے سید ضمیر جعفری اسٹیڈیم کی رونقیں بحال ہو گئیں۔

دریں اثناء ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کھیلوں میں خصوصی طور پر کرکٹ میں دلچسپی رکھنے والے نوجوانوں کے لیڈر ہیں۔ کھیلوں کے مقابلوں سے ہم نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیاں فراہم کر سکتے ہیں اور معاشرے میں جو برائیاں جنم لے رہی ہیں ان میں خاطر خواہ کمی واقع ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے میدان آباد ہونے سے ہسپتال ویران ہوتے ہیں۔ انشاء اللہ جہلم سپر لیگ کے ختم ہونے کے بعد بھی کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کرتے رہیں گے تاکہ ہماری نوجوان نسل اپنے ملک پاکستان کا نام روشن کر سکے۔

آخر میں تقریب میں آئے ہوئے تمام مہمانوں نے انتظامیہ کی کاوش کو بھرپور الفاظ میں سراہا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button