جہلم

جہلم پولیس منشیات فروشوں کے خلاف متحرک ، 4 ملزمان گرفتار، چرس اور شراب برآمد

جہلم: رانا عمر فاروق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف جہلم پولیس کا گھیرا تنگ، 4 ملزمان گرفتار، چرس اور شراب برآمد، پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر عاطف یونس تھانہ صدر اور ان کی ٹیم نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے2 منشیات فروش وارث مسیح ولد یرو مسیح سکنہ ویسٹ کالونی جہلم سے5لیٹرشراب اور مصدق منظور ولد منظور حسین سکنہ ٹاہلیانوالہ جہلم سے10لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔

اسسٹنٹ سب انسپکٹر انصر اقبال تھانہ لِلہ نے منشیات فروش کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش عادل حسین ولد غلام قادر سکنہ ماٹن خورد سے 1کلو380گرام چرس ، رقم وٹک مبلغ 4370روپے اور 2عدد موبائل فونز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد بلال تھانہ سٹی نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش شمعون مسیح ولد خورشید مسیح سکنہ قبرستان چوک جہلم سے20لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close