راولپنڈی طیارہ حادثہ میں سوہاوہ کے 8 افراد بھی جاں بحق

0

سوہاوہ: راولپنڈی طیارہ حادثہ میں سوہاوہ کے آٹھ افراد بھی شامل ، کشمیر کالونی سوہاوہ سے تعلق رکھنے والے دو نوں خاندان راولپنڈی میں رہائش پذیر تھے ۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں آرمی طیارہ کے آ بادی پر گرنے کے نتیجہ میں جاں بحق ہونے والے بدقسمت افراد میں جہلم کی تحصیل سوہاوہ کے علاقے کشمیر کالونی سے تعلق رکھنے والے آٹھ افراد شامل ہیں جو دو مختلف خاندانوں سے تعلق رکھتے تھے۔

جاں بحق ہونے والے افراد میں فاطمہ بی بی زوجہ حمید خان ، محمد حفیظ ، فیضان ، عظمی بی بی، راحیلہ ، پری زوجہ قلم دین، محمد بشیراور فائزہ شامل ہیں جاں بحق ہونے والوں میں والدین بچوں سمیت آٹھ افراد نجی ہاوسنگ سوسائٹی کے قریبی علاقہ میں رہائش پذیر تھے ۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کی نعشوں کو آبائی علاقوں میں منتقل کیئے جانے کا امکان ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.