پنڈدادنخاناہم خبریں

پنڈدادنخان میں نوسرباز گروپ متحرک، ایک سادہ لوح خاتون لٹ گئی

پنڈدادنخان: پنڈدادنخان میں نوسرباز گروپ متحرک، تین دنوں میں دوسری واردات، نوسرباز خاتون سے 26 ہزار روپے لے کر فرار، پولیس نے رپورٹ درج کر لی۔
تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کے علاقہ ساؤوال کی رہائشی (ت) نامی بزرگ خاتون پنڈدادنخان نیشنل بینک سے رقم نکلوا کر باہر آئی تو وہ نوسرباز کے ہتھے چڑھ گئی۔
بینک والوں نے آپ کو پیسے تھوڑے دیئے ہیں میں گن دیتا ہوں، نوسرباز چکمہ دے کر خاتون سے 26 ہزار روپے لے کر رفو چکر ہو گیا۔ پولیس نے رپورٹ درج کر لی۔
پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ خواتین اور مسافروں کو لوٹنے والے نوسرباز کی شناخت کرنے میں ہماری مدد کریں ۔ نوسر باز کی شناخت میں پولیس کی مدد کریں کسی بھی قریبی تھانے میں اطلاع دے کر ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button