گورنمنٹ ہائرسیکنڈری سکول دینہ میں بی ایڈ کی ورکشاپ کے آخری دن تقریب کا انعقاد

0

دینہ: گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی بی ایڈ کی ورکشاپ کا انعقاد کیاگیا۔ تقریب کا آغاز باقاعدہ تلاوت قرآن پاک سے حافظ کامران کیاگیا اورنعت مقبول ثاقب نے پیش کی۔ ٹیچر نعمان، میاں جاوید، سر نعیم صابر اور حافظ اسحاق نے شرکت کی اور خطاب کیا۔

سٹوڈنٹس کی جانب سے ٹیچرز کو گفٹ بھی دی گئے، سفیرحمزہ طاہر نیاسٹیج سیکرٹری کی فرائض سنبھالے۔ تحصیل دینہ اور سوہاوہ سے بی ایڈ کے طلباءو طالبات نے شرکت کی۔

مہمانوں نے خطاب کرتے ہوئے سب سٹوڈنٹس کا شکریہ اداکیا اور کہا یہ بی ایڈ کی ورکشاپ آج اختتام پذیر ہوگئی ہے، آپ سب سٹوڈنٹس محنتی ہیں، آپ اب آگے مزید بھی تعلیم حاصل کریں اور پاکستان کانام روشن کریں۔آپ سب میں بہت ذہانت دیکھی ہے۔ہماری دعاہے اللہ پاک آپ سب کو کامیاب کرے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.