سوہاوہ

اسسٹنٹ کمشنر کا سوہاوہ میں بازار کا اچانک دورہ، تاجر برادری کی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی

سوہاوہ: اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ کا سوہاوہ میں بازار کا اچانک دورہ، تاجر برادری کی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ شرجیل شاہد نے سوہاوہ مین بازار کا اچانک دورہ کیا اور خریداروں سے اشیائے خوردو نوش کی سرکاری قیمت پر فروخت کے متعلق دریافت کیا۔
انہوں نے دکانداروں کو سرکاری ریٹ لسٹ کو نمایاں طور پر آویزاں کرنے کی ہدایت کی تاجر برادری کی طرف سے اسسٹنٹ کمشنر کو حکومتی ہدایت پر سرکاری قیمتوں پر اشیائے خوردو نوش کی فروخت کو یقینی بنانے کی یقین دہانی کرائی۔
تاجر تنظیموں کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ عوام کو سستی اور معیاری اشیائے کی فراہمی کوہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف دینا افسران کے ساتھ ساتھ تاجر برادری کا بھی فرض ہے ایسے دکاندار جو اشیائے خوردو نوش کو سرکاری قیمت پر فروخت نہیں کریں گے ان کا کسی صورت ساتھ نہیں دیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button