جہلماہم خبریں

ضلع جہلم میں مزید 6 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، تعداد 145 ہو گئی

جہلم: ضلع جہلم میں مزید 6 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، وائرس کے شکار 8مریض صحت یاب ہو گئے، کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 145 ہو گئی۔
ڈاکٹر وسیم اقبال چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج کورونا وائرس سے متاثرہ مزید 6 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی جس کے بعد ضلع جہلم میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 145 ہو گئی ہے۔
تحصیل پنڈدادنخان ضلع جہلم میں شہری کلیم اختر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ان کی فیملی کے 5 افراد کو قرنطینہ سنٹر منتقل کر دیا گیا ، قرنطینہ کئے گئے 5 افراد کے ٹیسٹ سمپل کیلئے نمونے حاصل کر لئے گئے، محمد کلیم چند دن قبل لاہور سے واپس پنڈدادنخان آئے تھے اور سول ہسپتال میں زیر مشاہدہ تھے آج ان کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا ۔
ضلع جہلم میں مزید 8 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو بھجوا دیے گئے ہیں اس طرح کل 121 مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو بھجوائے جا چکے ہیں، کورونا وائرس سے متاثرہ 21مریض زیر علاج ہیں جبکہ اب تک کورونا وائرس سے 3 اموات ہوئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button