جہلم

دِلاور سلطان نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل آفس جہلم کا چارج سنبھال لیا

جہلم: دِلاور سلطان نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل آفس جہلم کا چارج سنبھال لیا، اہل علاقہ نے دِلاور سلطان کو ریجنل آفس جہلم کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دلاور سلطا ن نے کہا کہ وہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم اور جناب ڈائریکٹر جنرل انعام اللہ شیخ کے حکم کے مطابق جہلم اور منڈی بہاؤالدین ضلع میں بہترین تعلیمی سہولیات اور خدمات مہیا کی جائیں گی۔

انہوں نے تمام طلباء اور ٹیوٹرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کی قیادت میں جد ت کی راہ پر گامز ن ہے ۔ طلبا و طالبات کو جدید تعلیمی سہولیات مہیا کی جارہی ہیں اور آنے والے دنوں میں یونیورسٹی اپنے کیمپس میں کمپیوٹرز لیب ، جدید آن لائن نظام متعارف کروا رہی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی نے بہار 2021کے لیے داخلہ کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے، آخری تاریخ 25مارچ 2021ء ہے۔ داخلہ فارم صبح 8بجے سے شام 6بجے تک حاصل کیے جا سکتے ہیں ۔ داخلہ فارمز یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہیں۔ سیلز پوائنٹ سے داخلہ فارم بروز ہفتہ اتوار بھی حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button