جہلم

گورنمنٹ کالج برائے خواتین جہلم میں خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے سیمینار منعقد کیا گیا

جہلم: گورنمنٹ کالج برائے خواتین میں خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے سیمینار منعقد کیا گیا۔

سٹیج سیکرٹری کے فرائض لیکچرار انگلش مسز فرح نے سرانجام دئیے، تلاوت کلام پاک کی سعادت سال سوئم کی طالبہ ثمرین ، نعت رسول مقبول ﷺ سال سوئم کی طالبہ مسکان نے خوبصورت انداز میں مدح سرائی کرکے سماں باندھ دیا۔

اسسٹنٹ پروفیسر مسسز جمیلہ نورین نے انگلش میں خواتین کے حقوق کے حوالے سے خوبصورت نغمہ پیش گیا، لیکچرار اردو مسسز فاخرہ شمیم نے ساغر صدیقی کی نظم ’’اگر بزم ہستی میں عورت نہ ہوتی‘‘ پیش کرکے خواتین کی خوبصورت انداز میں ترجمانی کی۔

اسسٹنٹ پروفیسر مس مبشرہ شاہین گوندل نے خواتین کی نمائندگی کے حوالے سے بین الاقوامی سطح پر اعلیٰ اور عمدہ حقائق پیش کئے اور خواتین کے عالمی دن8 مارچ کے موضوع کے مطابق کووڈ – 19 کے تناظر میں خواتین کے کردار پر سیر حاصل گفتگو کی۔

محترمہ پروفیسر ثمینہ ضیاء نے فاطمۃ الذھرہ کی حیات طیبہ اور خواتین کے کردار کے حوالے سے اپنے انمول خیالات کا اظہار کیا اور طالبات کو بحیثیت عورت اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے ادا کرنے کی ترغیب دی اور اپنے کردار کی حفاظت کی تلقین کی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button