دینہاہم خبریں

دینہ کے نواحی علاقہ ڈھوک منور میں خاوند نے بیوی کو گولیاں مار دیں، ملزم گرفتار

دینہ: نواحی علاقہ ڈھوک منور میں فائرنگ کا واقعہ ،خاوند نے اپنی بیوی کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا ،وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ، ملزم گرفتار، ریسکیو 1122جہلم نے زخمی خاتون کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق دینہ کے نواحی علاقہ ڈھوک منور میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس میں خضر حیات نامی شخص نے فائرنگ کر کے اپنی بیوی جس کی عمر 29سال ہے کو زخمی کر دیا ،خاتوں کو تین فائر لگے جس کی اطلاع فورا ریسکیو 1122کو دی گئی جنہوں نے موقعہ پر پہنچ کر زخمی خاتوں کو فورا ہسپتال منتقل کر دیا۔

ابتدائی طور پر فائرنگ کرنے کی وجوہات معلوم نہ ہو سکی ،ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button