جہلم

ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کا جہلم جم خانہ کا دورہ، تزئین و آرائش کے کام کا تفصیلی جائزہ لیا

جہلم: ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کا جہلم جم خانہ کا دورہ، اس موقع پر ان کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عمر شیرازی بھی تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے وہاں پر جاری تزئین و آرائش کے کام کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو کام جلد از جلد مکمل کرنے کے احکامات جاری کیے۔

انہوں نے کام کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ کہا کہ معیار میں کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے کہا کہ جم خانہ میں سٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات فراہم کی جائیں گی، شہریوں کو تفریحی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button