ڈی ڈی ایچ او دینہ نے جعلی ڈاکٹر پکڑ لیا، جعلی ڈاکٹر کوئی ڈگری پیش نہ کرسکا، مقدمہ درج

0

دینہ: ڈی ڈی ایچ او دینہ نے جعلی ڈاکٹر پکڑ لیا، جعلی ڈاکٹر کوئی ڈگری پیش نہ کرسکا، مقدمہ درج ، ڈاکٹر اویس خٹک ڈی ڈی ایچ او دینہ نے ہمراہ ڈاکٹر زاہد علی ایس ایم او آرایچ دی دینہ اور محمد عاطف AC دینہ نجی پلازہ میں کاروائی کی ، میر پور آزاد کشمیر میں ہومیوپیتھک کالج میں پچھلے 3سال سے تعلیم حاصل کی ابھی تک اسے ڈگری نہیں ملی۔ ڈاکٹر کا ٹیم کو موقف

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر اویس خٹک ڈی ڈی ایچ او دینہ نے ہمراہ ڈاکٹر زاہد علی ایس ایم او آرایچ دی دینہ اور محمد عاطف اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے مہم نجی پلازہ کی دوسری منزل پر واقع کمرہ نمبر 18 2nd فلو ر کو چیک کیا۔ ایک ڈاکٹر ہومیو پیتھک کلینک میں بطور ڈاکٹر کام کررہا تھا۔ مذکورہ سے اس کی ڈگری طلب کی گئی جو فراہم کرنے سے قاصر رہا۔

مذکورہ نے بتلایا کہ وہ میر پور آزاد کشمیر میں ہومیو پیتھک کالج میں پچھلے 3سال سے تعلیم حاصل کررہاہے اور ابھی تک اسے ڈگری نہیں ملی۔ مذکورہ نے جعلی ڈاکٹر بن کر لوگوں کو ادویات وغیرہ فراہم کرکے عوام الناس کی جان کو خطرہ میں ڈالا ہے، تھانہ دینہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.