اسسٹنٹ کمشنر دینہ کابیکری پر چھاپہ، چکن سمیت کھانے پینے کی دیگر باسی اشیاء، مضر صحت آئس کریم برآمد

0

دینہ: اسسٹنٹ کمشنر دینہ کا رات کے وقت بیکری پر چھاپہ ،چکن سمیت کھانے پینے کی دیگر باسی اشیاء ،مضر صحت آ ئس کریم کچن سے برآمد ،باسی مصالحے اور دیگر باسی بیکری کی اشیاء کو تلف کر دیا گیا اور بھاری جرمانے کے ساتھ وارننگ ۔

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر دینہ محمد عاطف چوہدری نے چارج سنبھالنے کے بعد شہر میں کاروائیوں کے سلسلہ کو بر قرار رکھا ہوا ہے گزشتہ رات 8بجے کے قریب منگلا روڈ پر واقع الکوثر بیکرز کے کارخانے پر چھاپہ مار ا اور کچن میں موجود تمام تر اشیاء کا جائزہ لیا جس پر کچن سے پرانا باسی چکن ،مضر صحت آئس کریم ،بیکری کے سامان میں استعمال ہونیوالے باسی مصالحے و دیگر مضر صحت اشیاء برآمد ہوئیں۔

اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے برآمد شدہ مضر صحت تمام سامان کو تلف کیا اور بیکری مالکان کو بھاری جرمانہ عائد کرتے ہوئے 2دن کی وارننگ دی ،اسی طرح منگلا روڈ دینہ پر واقع ایک دودھ دہی کی دوکان پر دودھ کو زائد قیمت پر فروخت کیاجا رہا تھا جس پر اسسٹنٹ کمشنر محمد عاطف چوہدری نے ہزاروں کا جرمانہ کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے کہا کہ انسانی جانوںسے کھیلنے والو ں اور مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا شہری نشاندہی کریں بھرپور کاروائی کی جائے گی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.