پنڈدادنخاناہم خبریں

شہبازشریف اور سعد رفیق کی گرفتاری پر شور مچانے والوں کو اپنی گرفتاری کا خطرہ ہے۔ فواد چوہدری

پنڈدادنخان: فواد چوہدری نے کہا کہ سابقہ حکمرانوں نے ملک کے کروڑوں ڈالرز چوری کے لیے بیرون ملک محل بنا لیے ہیں جب ان سے لوٹی ہوئی رقوم کی واپسی کی بات کی جاتی ہے تو یہ ایسے روٹھ جاتے ہیں جیسے نئی نویلی دولہن روٹھ جاتی ہے میں جب اسمبلی میں جاتا ہوں تو اپوزیشن خوف زدہ ہوجاتی ہے اللہ جب اقتدار دیتا ہے تو اس کو ذمہ داری سے استعمال کرنا چاہیے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے پنڈدادنخان کے نواحی قصبہ پنن وال میں ٹھکیدار چوہدری محمد علی کی رہائشگاہ میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری کا نام لئے بغیر کہا کہ جو لوگ شہباز شریف یا خواجہ سعد رفیق کی گرفتاری پر شور شرابہ مچا رہے ہیں ان کو شہباز شریف یا خواجہ سعد رفیق کا دکھ نہیں بلکہ ان کو اب اپنا خطرہ پیدا ہوگیا ہے ان لوگوں کو یاد رکھنا چاہیے کہ کسی قسم کا کوئی این آر او نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ تمام لٹیروں سے لوٹی ہوئی دولت واپس لی جائے گی، بیرون ملک بنائی ہوئی جائیدادوں کا حساب لیا جائے گا، میری کسی سے ذاتی لڑائی نہیں، ہم پاکستان کی بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں، جب ہم نے اقتدار سنبھالا تو اس سے قبل چوروں اور لٹیروں نے تمام سرکاری خزانہ خالی کر دیا تھا اور پاکستان ڈیفالٹر ہونے کے قریب تھا، اس لیے مجبوراً دوست ممالک سے مدد لی گئی، آنے والا ایک روشن پاکستان کا وقت ہوگا۔

اجتماع سے فیصل فرید چوہدری اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button