جہلماہم خبریں

ہسپتالوں میں مریضوں کو کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر آپریشن ، او پی ڈی میں چیک اپ کی سہولت نہ دینے کا فیصلہ

جہلم: پنجاب حکومت کی ہدایت پر جہلم سمیت پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر آپریشن ، او پی ڈی میں چیک اپ کی سہولت نہ دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم کو عملدرآمد کرانے کی ہدایات جاری کردی گئی۔

انتہائی باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جہلم سمیت پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کا اوپی ڈی میں چیک اپ کیا جائے گا نہ ہی ان کے آپریشن کیے جائیں گے۔

مریضوں کو سرکاری ہسپتالوں میں اس وقت تک چیک اپ اور ادویات نہیں دی جائیں گی جب تک ان کے پاس کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ نہیں ہو گا، ہسپتال میں بغیر ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے مریضوں کے لواحقین کے داخلہ پر بھی پابندی ہوگی۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم کو ہدایت کی گئی ہیں کہ وہ ہسپتالوں میں کورونا ویکسی نیشن کے حوالے سے ان احکامات کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button