ٹک ٹاک پر ہیرو بن کر اسلحہ کی نمائش کرنے والا تھانہ صدر کے ہتھے چڑھ گیا

0

جہلم: نوجوان کو ٹک ٹاک پر ہیرو بن کر اسلحہ کی نمائش کرنا مہنگا پڑگیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے نوجوان گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقے کیٹری افغاناں کا رہائشی ساجد خان نے چند روز قبل ٹک ٹاک پر اسلحہ کے ساتھ بنائی گئی ویڈیو اپ لوڈ کر دی۔

تھانہ صدر پولیس نے عوامی نشاندہی پر ہیرو ساجد کے خلاف ناجائز اسلحے کی سرعام نمائش کرنے کا مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا ہے، نوجوان تھانہ صدر کی سلاخوں کے پیچھے پہنچ گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.