سول ہسپتال کے ڈاکٹروں کی غفلت ختم نہ ہوئی، ایک اور معصوم جان کی بازی ہارگئی

0

جہلم: سول ہسپتال کے ڈاکٹروں کی غفلت ختم نہ ہوئی، ایک اور معصوم جان کی بازی ہارگئی، سانپ کے کاٹنے پر ہسپتال لائی گئی بچی کیلئے ویکسین ہی نہ مل سکی نہ کسی ڈاکٹر نے بچی کو دیکھنے کی زحمت کی، اہل خانہ کا شدید احتجاج کیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں محکمہ صحت کی نااہلی اور غیر ذمہ دار ی کے باعث ڈاکٹروں نے بھی عوام کی طرف توجہ چھوڑ کر ساری توجہ نوٹوں کی طرف کرلی ہے،سرکاری ہسپتال لائے جانے مریضوں کو ڈاکٹر بالکل لفٹ نہیں کرواتے اور موبائل گیمز میں مصروف رہتے ہیں۔

گزشتہ روز بھی کشمیر کالونی کی 9سالہ زہرہ کو سانپ کے کاٹنے پر ہسپتال لا یا گیا جہاں کسی ڈاکٹر نے اس کی طرف توجہ دینے کی زحمت نہ کی، اہلخانہ کے شور مچانے اوراحتجا ج کرنے پر ڈاکٹر نے چیک کرکے کہا کہ سانپ کے کاٹے کی ویکسین ہی ہمارے پاس دستیاب نہیں۔

ایک گھنٹہ تک زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے والی زہرہ بالآخر موت کا لقمہ بن گئی لیکن ہسپتال کے ڈاکٹروں، ایم ایس سمیت محکمہ صحت کے کسی اہلکار نے اہلخانہ کی اشک شوئی کرنے کی کوشش نہ کی۔

اہلخانہ کے احتجاج پر ڈی سی جہلم سیف انور جپہ موقع پر پہنچے اور اہلخانہ کو ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا لولی پاپ دے کر ہسپتال سے رخصت کر دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.