نئے سال کا پہلا دن مسلح ڈاکوؤں کی سلامی، پنڈدادنخان میں ڈاکوؤں نے متعدد گاڑیوں کو لوٹ لیا

0

پنڈ دادنخان: نئے سال کا پہلا دن مسلح ڈاکوؤں کی سلامی ، کھیوڑہ چکوال روڈ پر مسلح ڈاکوؤں لاکھوں روپے لوٹ لئے ، مسلح ڈاکو صبح تین بجے وادی توبر پر سڑک بند کر کے لوٹتے رہے پولیس بے خبر، مرغ سپلائی کرنے والی گاڑی سے لاکھوں روپے لوٹ لئے متعدد ٹرک اور گاڑیاں لوٹ کر فرار ، ایک ماہ میں ڈکیتی کی چوتھی واردات سماجی حلقوں کا تشویش کا اظہار ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب توبر کے مقام پر ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر مرغ سپلائی کرنے والی گاڑی سے سمیت متعدد ٹرک ڈرائیور سے لاکھوں روپے لوٹ لئے، ڈاکو باآسانی پیدل فرار ہوگئے جبکہ پولیس نے ڈکیتی کی جگہ کو ضلع چکوال کا ایریا کہہ کر جان چھڑا لی ہے ہے۔

لٹنے والے افراد روتے رہے کہ ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے ایک تو ہمارے ساتھ ڈکیتی ہوئی ہے اوپر سے پولیس تعاون نہیں کر رہی۔

سماجی حلقوں نے آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا کہ پنڈ دادنخان میں مسلح ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے لوگ میں عدم تحفظ کا احساس پایا جاتا ہے فوری طور پر ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے اقدامات کیے جائیں۔

یاد رہے کہ ایک ماہ کے دوران ڈکیتی کی چوتھی واردات ہے، اس سے پہلے للِہ خوشاب روڈ مسلح ڈاکوؤں نے تین دفعہ ناکہ لگا کر مسافروں سے لاکھوں روپے لوٹ تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.