سول ہسپتال میں بچوں کے کٹے ہونٹ اور تالو کے فری پلاسٹک سرجری کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے، ملک حفیظ الرحمن

0

جہلم: ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں بچوں کے کٹے ہونٹ اور تالو کے فری پلاسٹک سرجری کیمپ کا انعقاد کیا جا رہاہے جس کے بارے معروف ڈاکٹر ملک حفیظ الرحمن صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن جہلم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ جہلم ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرز ہسپتال میں کٹے ہونٹ اور تالو بچوں کے لیے فری پلاسٹک سرجری کیمپ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کیمپ میں نامور پلاسٹک سرجن پروفیسر ڈاکٹر غلام قادر فیاض اپنی 44 رکنی ڈاکٹرز ٹیم کے ہمراہ متاثرہ بچوں کا معائنہ کر کے پلاسٹک سرجری کریں گے جبکہ یہ کیمپ آؤٹ ڈور مریضوں کے لیے 17 اور 18 جولائی کو شروع ہو گا اور معائنہ کے بعد 18,19,20,21 جولائی بروز جمعرات ، جمعہ ، ہفتہ ،اتوار، سوموار کو آپریشن ہوں گے ۔

انہوں نے بتایا کہ کیمپ میں پی ایم اے کے تمام ڈاکٹرز جن میں ڈاکٹر ارشاد علی تنیو،لیڈی ڈاکٹر فرح بشیر،ڈاکٹر ساجد علی ڈوگہ،ڈاکٹر عدنان نجب سمیت پی ایم اے کے تمام سینٹرل اور پروفیشنل کونسلرز اور ایگزیکٹو ممبران ڈاکٹرز اس کیمپ میں آنے والے متاثرہ بچوں کی دیکھ بھال کریں گے اور اس کیمپ کو کامیاب بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.