جہلم

حکومتی رٹ مافیا کے سامنے ریت کی دیوارثابت ہوئی ہے۔ محمد اشرف چغتائی

جہلم: محمد اشرف چغتائی نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ حکومتی رٹ ذخیرہ اندوزوں اور بلیک مارکیٹنگ کرنے والے مافیا کے سامنے ریت کی دیوارثابت ہوئی ہے ، مافیا کو لگام ڈالنے کے دعوے کرنے والے مافیا کے سامنے بے بس دکھائی دیئے ۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی رہنما محمد اشرف چغتائی نے برطانیہ سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی نالائقی کیوجہ سے مافیا کو لوٹنے کا لائسنس جاری کیا گیا ہے ۔

رہنما پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا کہ شوگر مافیا کے بعد حکومتی رٹ ایک بار پھر سے آئل مافیا کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہے ، چینی چوروں اور پٹرول مافیا کے سامنے حکومت گھٹنے ٹیک چکی ہے ، ملک میں پٹرول اور تیل کی قیمتوں میں ایک ایسے وقت میں اضافہ کیا گیا جب ملک کورونا وائرس کیوجہ سے لاک ڈاؤن کے باعث گوں نہ گوں مسائل کا شکار ہے ، بے روزگاری عروج پر ہے اور اس دوران وطن عزیز کی غیور عوام پر پٹرول بم گرا کر آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن کو قبول کیا گیا ۔

انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیوجہ سے مہنگائی میں غیر معمولی اضافہ ہو گا۔پاکستانی عوام پہلے ہی بیروزگاری کیوجہ سے معاشی بدحالی کا شکار ہے وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے انتخابات سے قبل جتنے وعدے کئے ان میں سے ایک بھی ایفانہیں کر سکے ۔کرپشن ، قبضہ مافیا ، کمیشن مافیا، منافع خور مافیا،ذخیرہ اندوز مافیا ، حکومت کے کنٹرول سے باہر ہو چکے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close