بااثر افراد نے بیگ پور بہلولہ میں سرکاری گلی بند کرکے اہل علاقہ کو قید کر دیا، علاقے کی نکاسی بھی بند کر دی

0

جہلم: بااثر افراد نے بیگ پور بہلولہ میں سرکاری گلی بند کرکے اہل علاقہ کو قید کر دیا، علاقے کی نکاسی بھی بند کر دی، پانی گلیوں ، گھروں میں داخل ، اہل علاقہ نے ڈی سی جہلم کو درخواست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق روہتاس روڈ پر واقع مشہور گنجا ن آباد گاوں بہلولہ اور بیگ پور کے ملانے والی سرکاری گلی بااثر افراد نے تعمیر ات کرکے بند کر دی جبکہ اسی گلی سے گزرنے والے گھروں، بارشوں کے پانی کا راستہ بھی کئی روز سے روک کراہل علاقہ کیلئے بڑی مصیبت کھڑی کر دی ہے نہ اہل علاقہ کو یہاں سے گزرنے کا راستہ دیا جارہا ہے نہ پانی کی نکاسی ہورہی ہے۔

نکاسی بند ہونے سے بہلولہ کی گلیوں میں کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہو گیا ہے اور گھروں میں بارشی پانی کے باعث قیمتی سامان برباد ہو رہا ہے لیکن بااثر افراد راستے کو ذاتی ملکیت قرار دیتے ہیں جبکہ سرکاری طور پر یہاں گلی بنی ہوئی ہے اور برسوں سے یہ راستہ کے طور پر استعمال ہو رہی ہے یہ بات اہلیان بہلولہ نے ڈی سی جہلم کے نام لکھی گئی درخواست میں بتائی۔

اہل علاقہ نے بتایا کہ راستہ کھولنے کے تقاضا پر لڑائی جھگڑے کا خدشہ ہے اس لئے سرکاری طور پر گلی کو کھولا جائے اور پانی کی نکاسی ممکن بنائی جائے ۔ علاقہ میں کئی روز سے گندا پانی کھڑا رہنے سے موذی بیماریاں پھیل رہی ہیں اور برسات کے موسم میں روز ہونے والی بارش کاپانی بھی نکاسی نہ ہونے سے گھروں ، گلیوں میں جمع ہو کر اہل علاقہ کیلئے سخت مشکلات کا باعث بنا ہو ا ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.