پنڈدادنخاناہم خبریں

پنڈدادنخان کے نواحی علاقہ میں 3 ڈاکو آئل ایجنسی کے مالک کو لوٹ کر فرار

پنڈدادنخان: نواحی گاؤں پننوال میں مسلح ڈکیتی کی واردات، آئل ایجنسی پر تین مسلح نقاب پوش گن پوائنٹ پر ہزاروں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کے نواحی گاؤں پننوال میں شاہ زیب آئل ایجنسی پر تین مسلح نقاب پوش ڈاکوؤں نے ایجنسی مالک کو یرغمال بنا کر ہزاروں روپے لوٹ لئے، تینوں ڈاکو جو موٹر سائیکل 125 پر سوار تھے جاتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرتے رہے۔

تحصیل پنڈدادنخان میں مسلح ڈکیتی کا گزشتہ روز دوسرا واقعہ تھا، کھیوڑہ کے پہاڑی ایریا میں مسلح ڈاکوں نے گزشتہ صبح درجنوں گاڑیوں کو لوٹ لیا تھا جبکہ شام کو پننوال میں مسلح ڈکیتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

سماجی حلقوں نے ڈی پی او جہلم اور آر پی او راولپنڈی سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ گشت اور ناکہ بندی کا نظام موثر بنایا جائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close