جہلم

عیدالاضحیٰ کے قریب آتے ہی قصابوں نے بھی عید قرباں کے سلسلے میں بکنگ بند کر دی

جہلم: عیدالاضحیٰ قریب آتے ہی قربانی کے بڑے چھوٹے جانوروں کو ذبح کرنے والے قصابوں نے بھی عید قرباں کے سلسلے میں بکنگ بند کر دی ، قصابو ں کے مذبحہ کی مزدوری کے نرخ سن کر فرزندانِ توحید کے اوسان خطا ہونے لگے۔

قصابوں کی جانب سے بکرا چھترا اور دنبہ کی قربانی کی مزدوری 4 سے 5 ہزار روپے جبکہ ، بچھڑے ، بھینسے اور اونٹ کی مزدوری15 سے 20 ہزار روپے مقرر کررکھی تھی ، تاہم پہلے کی نسبت ٹرواور مرو کے نرخ اس سے کم تھے کیونکہ لوگوں کی اکثریت 10 ذوالحجہ عیدالاضحیٰ کے روز ہی سنتِ ابراہیمی کی ادائیگی کو ترجیح دیتے ہیں ، اس لئے شہری خاصے پریشان دکھائی دے رہے ہیں۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ پیشہ ور قصابوں کے ساتھ ساتھ موسمی قصاب بھی چاقو چھریاں ، ٹوکے تیز کروا کر شہر کے گلی محلوں میں مٹر گشت کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ کورونا ویکسین لگوانے والے قصابوں کو سرٹیفکیٹ جاری کئے جائیں ، بغیر سرٹیفکیٹ کے جانور ذبحہ کرنے والے قصابوں کے خلاف فوجداری مقدمات درج کروائے جائیں تاکہ شہری حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق گوشت کا استعمال کر سکیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button