جہلماہم خبریں

جہلم پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں، 6 ملزمان گرفتار، اسلحہ و منشیات برآمد

جہلم: ڈاکٹر سید مصطفی تنویرڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکی ہدایت پر جہلم پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں، ملزمان گرفتار، اسلحہ آرڈینس کی خلاف ورزی اور امتناع منشیات آرڈینس کی خلاف ورزی پرمقدمات درج ، رائفل SMG،کلاشنکوف،دو عدد پسٹل 30بور ،16لیٹر شراب اور 300گرام چرس برآمد۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سوہاوہ کے محمد اشفاق SIنے دوران گشت ملزم محمد ندیم ولد عبدالرحیم قوم بٹ سکنہ مشین محلہ نمبر 3جہلم سے رائفل SMGمعہ 10 روند اور فیاض احمد ASIنے دوران گشت کار سوار ملزم ولید اکرم ولد محمد اکرم قوم راجپوت سکنہ رمٹے تحصیل و ضلع جہلم سے پسٹل 30بورو کلاشنکوف معہ 5روند۔

تھانہ پنڈ دادنخان کے مسعود احمد SIنے دوران گشت و سپیشل ڈیوٹی محرم الحرام ملزم طاہر عباس ولد غلام حسین قوم بھٹی سکنہ محلہ کوٹ کلاں پنڈدادنخان سے پسٹل 30بور معہ 1روند، عمران امجد ASIنے دوران گشت ملزم حق نواز ولد محمد فیروز قوم کھوکھر سکنہ سروبہ حال محلہ سلطانیہ کھیوڑہ سے 10لیٹر شراب۔

عثمان تصدق T/SI دوران گشت ملزم شمع عدنان ولد محمد رمضان سکنہ محلہ سلطانیہ کھیوڑہ سے 6لیٹر شراب ،تھانہ صدر کے بلال T/ASIنے دوران گشت ملزم امتیاز خان ولد اکبر خان قوم پٹھان سکنہ کیڑی افغاناں جہلم سے 300گرام چرس برآمدکر کے ملزمان گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button