جہلماہم خبریں

داسو میں پیش آنے والے واقعہ کے بعد چینی کمپنی نے کام کی رفتار پہلے سے زیادہ تیز کردی۔ فواد چوہدری

جہلم: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ داسو میں پیش آنے والے واقعہ کے بعد چینی کمپنی نے کام کی رفتار پہلے سے زیادہ تیز کردی،داسو ڈیم واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، دشمن سمجھتے ہیں ایسی کارروائیوں سے ڈیم منصوبے پرکام بند ہوجائے گا تو وہ غلط ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغان سفیر کی بیٹی پر تشدد واقعہ میں افغان ایمبیسی بھی تفتیش میں تعاون کررہی ہے، امید ہے جلد نتائج برآمد ہوں گے، 25 جولائی کو ہونے والے آزاد کشمیر انتخابات میں تحریک انصاف فتح حاصل کرے گی،پاکستان پیپلزپارٹی اور ن لیگ کو حلقوں میں امیدوار نہیں مل سکے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ داسو ڈیم واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، دشمن سمجھتے ہیں ایسی کارروائیوں سے ڈیم منصوبے پرکام بند ہوجائے گا تو وہ غلط ہیں کیونکہ ایسے واقعات سے پاک چین تعلقات متاثر نہیں ہوسکتے۔

انہوں نے بتایا کہ چینی کمپنی نے داسو ڈیم پرکام کی رفتار پہلے سے زیادہ تیزکردی ہے، پاک چین دشمنوں کویہ پیغام ہے ہم نئے عزم سے کام کریں گے،داسو ڈیم پاک چین دوستی کا ایک مظہر ثابت ہوگا۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ افغان سفیرکی بیٹی کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کا مقدمہ درج کیا جاچکا ہے، ٹیکسی ڈرائیور حراست میں ہے، جس سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے، افغان ایمبیسی بھی تفتیش میں تعاون کررہی ہے، امید ہے جلد نتائج برآمد ہوں گے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ 25 جولائی کو ہونے والے آزاد کشمیر انتخابات میں تحریک انصاف فتح حاصل کرے گی، پاکستان پیپلزپارٹی اور ن لیگ کو حلقوں میں امیدوار نہیں مل سکے، پیپلز پارٹی کو 7اور ن لیگ کو صرف 15امیدوار مل سکے ہیں،مریم نواز اوربلاول غیرسنجیدہ سیاسی قیادت ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button