تارکین وطن

تیسرا سالانہ پرویز تنویر کرکٹ ٹورنامنٹ کا برکبی میں انعقاد، سیون سائیڈ ٹورنامنٹ میں 8 ٹیموں کی شرکت

برکبی: ہڈرزفیلڈ سے تعلق رکھنے والے آل راؤنڈر پلئیر پرویز تنویر جو کچھ سال قبل فٹبال کھیلتے ہوئے فوت ہوگئے، تھیان کی یاد میں ہر سال برکبی میں ان کے دوستوں کی جانب سے کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ جس میں ہڈرزفیلڈ اور نواح سے ٹیمیں شرکت کرتی ہیں۔ اس سال بھی پرویز تنویر سالانہ کرکٹ میلے کا انعقاد، محمد ساجد، محمد شفیق محمد ندیم اور محمد جہانگیر کی جانب سے کیا گیا جس میں مقامی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ٹورنامنٹ کے آرگنائزرز کا کہنا تھا کہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد کا مقصد نئے لڑکوں کو سامنے لانا اور ہمارے دوست کی کرکٹ کے لیے کی گئی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔ کرکٹ ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی انٹرنیشنل ایمپائر میاں محمد اسلم کا کہنا تھا کہ ہمارے نوجوانوں میں بہت ٹیلنٹ ہے آرگنائزر کی جانب سے اس ٹورنامنٹ کا انعقاد خوش آئند ہے جس سے نوجوان ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔

ٹورنامنٹ کے تمام میچز چھ اوور پر مشتمل تھے جبکہ سیون سائیڈ پر مشتمل ٹیموں میں لاہور بادشاہ، بہاری پینتھرز، نالا ٹائیگرز، سیرینا 84 سپرسٹارز، زاہد زلمی، Lions پرینی ڈیلکس واریرز اور پیڈک کی ٹیموں نے شرکت کی۔

اس موقع پر کمیونٹی کا کہنا تھا کہ ایسے ٹورنامنٹ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے بہت اچھے ہیں جہاں انھیں اپنا ٹیلنٹ دکھانے کا موقعہ ملتا ہے۔ کمیونٹی کی جانب سے آرگنائزز کو سابق کھلاڑی پرویز تنویر کی یاد میں کرکٹ ٹورنامنٹ کروانے کے اس فیصلے کو بہت سراہا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button