پنڈدادنخاناہم خبریں

پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس؛ فواد چوہدری کی مخالفت پر تمام ارکان بول پڑے

پنڈدادنخان: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے حکومتی ارکان قومی اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز دینے کی مخالفت کردی۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیر قانون فروغ نسیم نے آرمی، ائیرفورس اور نیوی ایکٹس میں ترامیم پر تفصیلی بریفنگ دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں ارکان نے ایک بار پھر ترقیاتی فنڈز کا مطالبہ کیا لیکن وفاقی وزیر فواد چوہدری کی جانب سے ایم این ایز کو ترقیاتی فنڈز دینے کی مخالفت کی گئی۔
فواد چوہدری کی مخالفت پر تمام ارکان بول پڑے اور اعتراض کیا کہ فواد چوہدری صاحب نے خود جلالپور کینال منظور کروا لی، ہم ووٹرز کو کیا منہ دکھائیں۔
وزیراعظم نے ارکان سے کہا کہ احساس پروگرام شروع ہونے سے آپ لوگوں کے تحفظات دور ہو جائیں گے، یوٹیلٹی اسٹورز پر سستی چیزوں کی فراہمی سے غریب آدمی کو فائدہ ملے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button