جہلم

ضلع جہلم میں 5 جگہ سے ڈینگی مچھر کا لاروہ ملا ہے جن کو فوری طور پر تلف کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم: ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کی زیر صدارت ڈینگی تدارک اور اسکی روک تھام کے حوالے سے تمام محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع جہلم میں 5 جگہ سے لاروہ ملا ہے جن میں سے 2 سپاٹ جہلم، 2 پنڈ دادنخان اور ایک سپاٹ سوہاوہ میں ہے، لاروہ کو فوری طور پر تلف کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع جہلم میں کوئی بھی ڈینگی پازیٹیو کیس سامنے نہیں آیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے ہدایت کی کہ ڈینگی مچھر کے تدارک کیلئے سرویلنس مزید موثر انداز میں کی جائے اور جہاں سے بھی لاروا ملتا ہے وہاں لاروے سائیڈنگ کے عمل کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ڈینگی کے خاتمے کے حوالے سے صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جائے اور کسی بھی جگہ پانی کھڑا نہ ہونا دیا جائے کیونکہ کھڑا پانی مچھر کی آماجگاہ ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ ڈینگی کی روک تھام کیلئے تمام محکمے ملکر اپنا کردار ادا کریں۔ہاٹ سپاٹ کوریج اور انڈرائیڈ ایکٹویٹی کو سوفیصد یقینی بنایاجائے اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی اور غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی۔ تمام متعلقہ محکمہ اپنے اپنے علاقوں میں موجودہ کباڑ خانوں، قبرستانوں، ٹائر شاپس اور دیگر جگہوں کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کریں اور لاروا کی افزائش والی جگہوں کو فوری طور پر ختم کروایاجائے۔ ضلعی انتظامیہ ڈینگی لاروا کے خاتمے کو یقینی بنانے کیلئے ہر طرح کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button