جہلم

یوم یکجہتی کشمیر پر شہریوں کا مکمل اظہار لاتعلقی، سماجی حلقوں کا تشویش کا اظہار

جہلم: 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر پر شہریوں کا مکمل اظہار لاتعلقی ،سرکاری ریلی میں صرف پچاس افراد کی شرکت ، سماجی حلقوں کا تشویش کا اظہار ۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے نکالی گئی ریلی انتہائی ناکام ثابت ہوئی اور شہریوں نے ڈی سی آفس کے زیر انتظام اکرم شہید پارک نکالی جانے والی ریلی سے مکمل طور پر بیزاری کا اظہار کرتے ہوئے بالکل شرکت نہ کی۔

ریلی میں ضلع کونسل ، بلدیہ کے ملازمین کے علاوہ گورنمنٹ تبلیغ الاسلام ہائی سکول کے چند اساتذہ اور طلباء نے شرکت کی ،ریلی اکرم شہید پارک سے ڈی سی آفس تک نکالی گئی جس کی قیادت چیئرمین بلدیہ مرزا راشد ندیم اور ایم پی اے چوہدری لال حسین نے کی ۔عوام کی عدم دلچسپی کو دیکھتے ہوئے مذہبی ، سماجی تنظیموں کی جانب سے اس سلسلہ میں کوئی پروگرام منعقد نہ کیا گیا ۔

سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ کشمیر کی آزادی بارے ہماری جدوجہد صرف اور صرف زبانی جمع خرچ ہے کشمیری ہماری خاطر جانوں کی قربانی دے کر بھی پاکستان سے الحاق کیلئے کوشاں ہیں لیکن جہلم کے شہریوں نے سرکاری چھٹی کے باوجودریلی میں شرکت نہ کرکے اپنی لاتعلقی کا بھر پور اظہار کیاہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button