پنڈدادنخاناہم خبریں

پنڈدادنخان پولیس ان ایکشن، ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث مدثر عرف دچھو گینگ گرفتار

پنڈدادنخان: پولیس ان ایکشن، ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث مدثر عرف دچھو گینگ گرفتار، ملزمان رات کے اندھیرے میں ٹوٹی سڑک پر ٹرکوں کو لوٹتے تھے ، پنڈ دادنخان شہر میں ڈکیتی کی وارداتوں سے خوف حراس کی لہر تھی ،پولیس نے موبائل فون لوکیشن کے ذریعے ملزمان کو گرفتار کیا، گرفتار ہونے والے تمام ملزمان کی عمر 20 سے 25 سال کے درمیان ہیں،سماجی تنظیموں کا پولیس کو خراج تحسین ۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے پنڈ دادنخان میں ڈکیتوں کے مسلح گینگ کو گرفتار کر لیا ، تمام ملزمان کا تعلق پنڈ دادنخان سے ہے جبکہ ملزمان ڈی ایس پی دفتر کے قریبی محلہ کے کوٹ کلاں کے رہائشی ہیں۔ ڈکیت گینگ جائے وقوعہ کے سامنے ٹوٹی ہوئی سڑک پر جب گاڑیاں آہستہ ہوتی تو ملزمان اسلحہ کے زور پر نقدی چھین کر قریبی آبادی میں چھپ جاتےتھے ، ڈکیت مدثر، رمضان، عامر مسلح ہوکر گاڑیوں کو لوٹتے تھے۔

ایس ایچ او پنڈ دادنخان عبدالغفور بٹ، ڈی پی اوجہلم سید تنویر مصطفیٰ کی ہدایت پر سٹی چوکی پنڈ دادنخان کے اہلکار مسعود بٹ اورسید مظہر شاہ کو ڈکیت گینگ کی گرفتاری کا خصوصی ٹاسک دیا گیا جنھوں نے موبائل فون لوکیشن کے ذریعے ملزمان رات کو ریکی کی اور گرفتار کرکے اسلحہ اور لوٹی ہوئی رقم برآمد کر لی۔

سماجی تنظیموں نے پولیس کی کارروائی کو سراہتے ہوئے آر پی او راولپنڈی، ڈی پی اوجہلم سید تنویر مصطفیٰ سے ایپل کرتے ہوئے کہا پنڈدادنخان پولیس کیلئے خصوصی انعام کا اعلان کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button