دینہ

حلقہ پی پی 25 کی یوتھ کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں، نوجوان پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ راجہ ساجد رشید

دینہ: حلقہ پی پی 25کی یوتھ کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں،دینہ اور سوہاوہ کی یوتھ میں پائی جانے والی کشمکش کا جلد خاتمہ کریں گے یوتھ کسی بھی پارٹی میں بڑی اہمیت رکھتی ہے،نوجوان پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہیں۔

ان خیالات کا اظہار سابق نائب صدر انصاف یوتھ ونگ پی پی 25راجہ ساجد رشید سعدی نے میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سے زیادہ بہتر کوئی نہیں جانتا کہ پارٹی کے لیے کس کا کتنا ورک ہے۔عمران خان امید کی آخری کرن ہیں۔نوجوان حوصلے سے کام لیں،اللہ تعالی بہتر کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کی خاطر قربانیاں دینے والے نوجوانوں کی محنتیں رنگ لائیں گی۔منفی سوچ کے حامل افراد کے ساتھ نوجوان کسی صورت کھڑے نہیں ہونگے۔بہت جلد یوتھ کنونشن کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔جس میں مشاورت کے ساتھ مستقبل کا لائحہ عمل تیار کریں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button