محنت کش کے گھر عجیب و غریب شکل کے بکری کے بچے کی پیدائش، بکری کے بچے کو دیکھنے والوں کا تانتا بندھ گیا

0

دینہ: نواحی علاقہ میں محنت کش کے گھر عجیب و غریب شکل کے بکری کے بچے کی پیدائش، جڑی ہوئی آنکھوں، بغیر ناک اور عجیب شکل کے ساتھ پیدا ہونیوالے بچے کو دیکھنے کے لئے لوگوں کا ہجوم ،لوگ دیکھ کر توبہ استغفار کرنے لگے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دینہ کے نواحی علاقہ شمالی محلہ ڈومیلی کے رہائشی محمد خان مستری کے گھر اس کی بکری نے عجیب و غریب شکل کے بچے کوجنم دیا ،بکری کے بچے کی دو جڑی ہوئی آنکھیں، بغیر ناک اور عجیب شکل نے سب کو حیران کر دیا۔

عجیب شکل کے بکری کے بچے کی پیدائش کی خبر سن کر دیکھنے والوں کا ہجوم ،لوگ دیکھ کر توبہ استغفار کرتے ہوئے کانوں کو ہاتھ لگانے لگے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.