جہلماہم خبریں

جہلم میں مزید 9 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، متاثرہ افراد کی تعداد 1705 ہو گئی

ڈاکٹر وسیم اقبال چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 9 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔

اس وقت جہلم میں 105 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے اور 8 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

کورونا وائرس کے 34 ممکنہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں، تمام مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

محکمہ صحت جہلم نے گزشتہ روز تک کورونا کے مشتبہ 68097 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 1705 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ آج مزید 16 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ اب تک کل 1547 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اس وقت کل کورونا وائرس سے 45 اموات ہوئی ہیں۔

ورونا وائرس کی دوسری لہر میں محکمہ صحت جہلم نے یکم اکتوبر 2020 سے اب تک کل کورونا وائرس کے مشتبہ 53904 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 1213 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی، کورونا وائرس کی دوسری لہر میں اب تک 36 اموات ہوئی ہیں۔

جہلم میں اب تک 65 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ اب تک 1858 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور 1317 ساٹھ سال سے زائد عمر کے شہریوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن کر دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button