پنڈدادنخان کے نواحی علاقہ سے کم عمر لڑکا اغواء، اغوا کاروں کا 2 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ

0

پنڈدادنخان: تھانہ جلالپور شریف کے نواحی گاؤں باغوالہ کا چودہ سالہ نعمان مبینہ طور پر اغواء، اغوا کاروں کی طرف سے دو لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ، نعمان ولد طارق کو چار روز قبل مبینہ طور باغوالہ سے اغوا کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کے تھانہ جلالپور شریف کے نواحی گاؤں باغوالہ کا چودہ سالہ نعمان مبینہ طور اغواء کرلیا گیا۔

نعمان کے والد محمد طارق نے تھانہ جلالپور شریف میں تحریری درخواست دیتے ہوئے کہا کہ میرا بیٹا نعمان کو چار دن قبل معظم ولد ستار نے مبینہ طور پر اغوا کر لیا ہے اور دو لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا ہے جب ہم نے رقم دینے کے بارے میں پوچھا تو کہا کہ پیسے لے کر پنڈدانخان ہوٹل پر آجائیں مگر ساتھ ہی کہا کہ آپ کا بیٹا یہاں سے فرار ہو گیا ہے۔

محمد طارق نے پولیس کو تحریری درخواست میں بیٹے کی بازیابی کا مطالبہ کیاہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.