پنڈدادنخان

پنڈدادنخان پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی، ناجائز اسلحہ اور خنجر برآمد

پنڈدادنخان: عبدالغفار قیصرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر پنڈدادنخان پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی، ناجائز اسلحہ اور خنجر برآمد، 2ملزمان گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ پنڈدادنخان کے فرخ شبیر اے ایس آئی نے دوران گشت ملزم عبدالغفور ولد ظہور حسین عابد قوم کھوکھر سکنہ محلہ کوٹ سلطان پنڈدادنخان سے پسٹل30بور معہ3ضرب برآمدکرکے مقدمہ درج کر لیا ۔

تھانہ پنڈدادنخان کے فرخ شبیر اے ایس آئی نے دوران گشت ملزم شباب احمد عرف سنی ولد نیاز احمد قوم جٹ سکنہ محلہ کوٹ کلاں پنڈدادنخان سے ایک عدد خنجر ،ایک میگزین معہ 5روند زندہ برآمدکرکے مقدمہ درج کر لیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button