جہلم

تحریک عظمت قرآن کی جانب سے رمضان آگاہی پروگرام جاری

جہلم: شہید قرآن پاک اور مقدس اوراق کو بے ادبی سے بچانے اور محفوظ کرنے کے مشن پر گامزن تحریک عظمت قرآن کا رمضان آگاہی پروگرام کامیابی سے جاری ہے اور شہر کی کئی اہم مساجد میں اب تک بعد نماز فجر آگاہی پروگرام منعقد کیا جاچکا ہے اور آئندہ کا شیڈول بھی ترتیب دے دیا گیا ہے۔

یہ بات نگران جہلم فرحان بیگ نے بتائی، انہوں نے بتایا کہ مرکز گجرات کے مبلغ صغیر نقشبندی کی قیادت میں رمضان آگاہی پروگرام کے تحت مساجدمیں شہریوں کو مقدس اوراق کی حفاظت اور ادب بارے آگاہی فراہم کی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک عظمت قرآن مرکز مشین محلہ میں شہید قرآن پاک، سپارے وغیرہ جمع کیئے جاتے ہیں جبکہ ان کو تاقیامت محفوظ کرنے کیلئے موضع جنجیل نزد سنگھوئی میں ایک عظیم الشان قرآن محل قائم کیا گیا ہے جہاں مقدس اوراق اور قرآن پاک پورے ادب کے ساتھ محفوظ کرنے کیلئے کارکن دن رات کام کر رہے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button