دینہاہم خبریں

دینہ پولیس کی بروقت کارروائی، بدنام زمانہ منشیات فروش سے 6 کلو چرس برآمد، ملزم گرفتار

دینہ: پولیس کی بروقت کارروائی ،بدنام زمانہ منشیات فروش سے 6کلو چرس برآمد ،ملزم گرفتار ،پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ دینہ کو مخبر سے اطلاع موصول ہوئی کہ کچھ ہی دیر بعد ٹوٹل پمپ جی ٹی روڈ سے راستہ دربار نوغزا سرکار کی طرف سے بدنام زمانہ منشیات فروش بنیا مین عرف منی ولد محمد الطاف سکنہ پنڈ جاٹہ پیدل جا رہا ہے ہے جس نے سیاہ رنگ کا سکول بیگ لٹکایا ہوا ہے جس میں کافی مقدار میں چرس موجود ہے۔

اسی اطلاع پر پولیس تھانہ دینہ کے ملازمین ارشد محمود اے ایس آئی ،اسد محمود ،عامر محمود ،محمد ناصر ،ہمایوں ،قیصر عباس ،محمد اسلم ،مبشر محمود اور محمد الطاف نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کا پیچھا کیا۔

پولیس کو دیکھ کر ملزم نے بھاگنے کی کوشش کی مگر پولیس ملازمین نے منشیات فروش کو پکڑ لیا اور پشت پر لٹکائے بیگ کو چیک کیا جس پر بیگ میں سے 6پیکٹ چرس جوکہ علیحدہ علیحدہ مومی پلاسٹک برنگ پیلی سلوشن ٹیپ اور ایک بروائون رنگ کے تولیے میں لپٹی ہوئی برآمد ہوئی،برآمد ہونے والی چرس میں ہزار ہزار گرام کے چھ پیکٹ تھے۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا اور اس کے قبضہ سے مزید 18ہزار روپے کی نقدی اور 2عدد موبائل فون بھی برآمدہوئے پولیس نے ملزم بن یامین کے خلاف 9Cکے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button