پنڈدادنخان

پنڈدادنخان پولیس نے منشیات فروش کو چرس سمیت دھر لیا، مقدمہ درج

پنڈدادنخان (آصف حیات مرزا + سلیمان شہباز سے) ڈی پی او جہلم حافظ عبدالغفار قیصرانی کی ہدایت پر پولیس چوکی کھیوڑہ کے اے ایس آئی منظور حسین نے ریلوے پھا ٹک سے راحیل سلیمان کھوکھر سے 1200گرام چرس برآمد کرلی اور ملزم نے11500 روپے کی چرس جوکہ بیچ دی تھی نقد رقم بھی برآمد کر لی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: کھیوڑہ پولیس چوکی کے خلاف احتجاج کے دلچسپ حقائق سامنے آ گئے

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم حافظ عبدالغفار قیصرانی کی ہدایات پر عمل کرتے ڈی ایس پی سیف الر حمن اور ایس ایچ او عبداتھانہ پنڈدادنخان عبدالغفور بٹ نے منشیات فروشوں کی گرد گھیرا تنگ کیا ہوا ہے۔اس سلسلے میں ریلوے پھاٹک کھیوڑہ پر ASI منظورحسین نے اپنی ٹیم کے ہمراہ راحیل سلیمان جوکہ چرس کی بھاری مقدار لیکر فروخت بھی کر رہا تھا اس سے 1200 گرام چرس اور جو چرس وہ بیچ چکا تھا اسکی نقد رقم11500 روپے برآمد کر کے مقدمہ نمبر 27 زیر دفعہ 9C درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان عبدالغفور بٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ منشیات فروش معاشرے کے ناسور ہیں اور زیادہ تر جرائم منشیات فروشوں کی وجہ سے وجود میں آتے ہیں۔ہمارے ڈی پی او حافظ عبدالغفار قیصرانی کا و یژن ہے کہ ضلع جہلم سے منشیات فروشی اور تمام جرائم کو ختم کرنا ہے۔ ملزم جتنامرضی با اثر ہو اس کو قانون کے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کھیوڑہ پولیس چوکی کے خلاف احتجاج کے دلچسپ حقائق سامنے آ گئے

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ بڑے بڑے منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ اب تک کئی بڑے منشیات فروش گرفتار ہو چکے ہیں اور تیزی کے ساتھ ضلع جہلم اور تحصیل پنڈدادنخان میں سے منشیا ت فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ کیا جا رہا ہے عوام کو چاہیے کہ جرائم کے خاتمہ کے لیے پولیس کے ساتھ تعاون کریں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button