حکومت پنجاب عوام کو صحت تعلیم اور ترقیاتی منصوبے مکمل کر کے ریلیف دینا چاہتی ہے۔ راجہ یاور کمال

0

جہلم: حکومت پنجاب عوام کو صحت تعلیم اور ترقیاتی منصوبے مکمل کر کے ریلیف دینا چاہتی ہے کیونکہ عوام نے جس طرح ہمیں ووٹ دے کر ہم پر جو قرض چڑھایا ہے ہم ان کی خدمت کر کے ان کو واپس لوٹائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کی صوبائی راہنماء صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ یاور کمال خان نے ایک بہت بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے ہم سے تمام ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات طلب کر لی ہیں جو ہم عوام کی مشاورت سے ان کے مسائل کے حل کے لیے دے رہیں ہیں جس کے بعد ہمیں حکومت پنجاب ہمیں فنڈز فراہم کرے گی اور تمام منصوبوں کو عوام کی نگرانی میں مکمل کروائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرز ہسپتال کے ساتھ ساتھ تمام تحصیل ہیڈ کواٹرز ہسپتالوں میں ماہر امراض ڈاکٹرز کی حاضری کو یقینی بنایا جا رہا ہے جبکہ غفلت کے مرتکب ڈاکٹر کو معاف نہیں کیا جائے گا جبکہ تمام ہسپتالوں کو صوبائی سطح سے مانیٹر کیا جا رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.