جہلم

حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی ضلع کے دور دراز علاقوں میں اپنی خدمات میں پیش پیش

جہلم: جب سے کورونا کی وبا دنیا بھر میں آئی ہے کیا امیر کیا غریب تمام لوگ مشکل میں ہیں۔ایسے ہنگامی حالات میں ایک چیرٹی ادارے کے لئے ضرورت مند افراد کی آسانی کے لئے وسائل مہیا کرنا مشکل ترین ہو جاتا ہے۔پاکستان میں لاک ڈاؤن ہوتے ہی بے شمار دیہاڑی دار لوگ بے روزگار ہو گئے جبکہ پاکستان میں پہلے ہی صورت حال قابلِ اطمینان نہیں ہے۔

اس حوالے سے حمزی بیگ ویلفیئر سوسائٹی جہلم کے چیئرمین توصیف بیگ نے بتایا کہ حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی نے فوری طور ہنگامی بنیادوں پر دوسرے فلاحی امور ملتوی کرکے وہ وسائل اور چند دوستوں کے تعاون سے مخلوق اللہ کی آسانی کے لئے شبانہ روز کاوشیں شروع کر دیں۔

انہوں نے بتایا کہ الحمدللہ ان کاوشوں کا ثمر ضلع جہلم کی چاروں تحصیلوں میں ضرورت مند ترین افراد کی دہلیز تک پہنچا جس میں20 لاکھ روپے کا بہترین راشن کئی علاقوں میں لگاتار دوسرے مہینے بھی پہچانے کے ساتھ ساڑھے تین لاکھ روپے کےسینیٹائزز و ماسکس کی تقسیم، عید کے موقع پر تین لاکھ کے کپڑے و جوتے، ایک لاکھ کی نقد امداد کے ساتھ تحصیل سوہاوہ میں ڈس انفکڈڈ واک تھرو گیٹ کی تنصیب بھی شامل ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سوسائٹی نے پکا ہوا کھانا بھی تین سو خاندانوں کی دہلیز پر پہنچایا کیونکہ مشکل میں پھنسے ہوئے افراد کی مدد ہی انسانیت کی معراج ہے، حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی نے محدود وسائل کے باوجو اپنی پوری طاقت کے ساتھ کام کیا تاکہ اس کڑے وقت میں جتنے بھی افراد کے لئے آسانی ہو سکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button