جہلم

ایس ای واپڈا اور ایس ڈی او واپڈا کا جہلم چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ، عرفان لطیف سے ملاقات کی

جہلم: ایس ای واپڈا اور ایس ڈی اوواپڈا کی صدر جہلم چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری عرفان لطیف قریشی کی خصوصی دعوت پر جہلم چیمبر کے آفس میں آمد، ایس ای اورایس ڈی اوواپڈا جہلم نے صدر جہلم چیمبر آف کامرس عرفان لطیف قریشی سے خصوصی ملاقات کی۔

ملاقات میں جہلم کی تاجر برادری اور سمال انڈسٹریل اسٹیٹ جہلم سے متعلق معاملات پر بات چیت کی اور سمال انڈسٹریل اسٹیٹ جہلم میں لائن مین کی تعیناتی کیلئے ایس ای واپڈا نے یقین دہانی کرائی اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ کاروباری برادری کے تمام مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

صدر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسڑی نے ایس ای واپڈا اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا ،ملاقات میں سیکرٹری جنرل جہلم چیمبر آف کامرس محمد شازیب خان بھی موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button