پنڈدادنخان

تحصیل پنڈدادنخان میں نا تجربہ کار بغیر لائسنس نو عمر چنگ چی رکشہ ڈرائیوروں کی بھرمار

پنڈدادنخان: کھیوڑہ سمیت تحصیل بھر میں نا تجربہ کار بغیر لائسنس نو عمر چنگ چی رکشہ ڈرائیوروں کی بھرمار ،ذمہ دار محکموں کی کارکردگی بڑا سوالیہ نشان ۔یہ تیز رفتار کم سن ڈرائیور اپنے ساتھ کئی دوسری انسانی جانوں کے ضائع ہونے کا مستقل سبب بن رہے ہیں۔مقامی انتظامیہ ان سینکڑوں رکشوں سے فی پھیرا ٹول ٹیکس لینے تک محدود ہے، شہر بھر میں سینکڑوں کی تعدا د میں ان غیر رجسٹر ڈ رکشوں کی وجہ سے ٹریفک جام معمول بن گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ تا پنڈدادنخان اور اس کے گردونواح میں کم عمر اور تیز رفتا ر چنگ چی رکشہ ڈرائیوروں نے انت مچا رکھی ہے تیزی رفتاری کے ساتھ ساتھ اونچی آواز میں ساؤنڈ لگانا ان کا پسندیدہ مشغلہ ہے کم عمری کے سبب ان کے پاس ڈرائیونگ لائسنس ہونے کا سوا ل ہی پیدا نہیں ہوتا رکشے کو ہوائی جہاز سمجھ کر اڑانے والے یہ لاتعداد بچے محکمہ ٹریفک پولیس کی عقابی نظروں سے کیسے محفوظ رہتے ہیں جبکہ مقامی انتظامیہ ان رکشوں سے فی پھیرے کے حساب سے رقم بٹورنے تک محدود ہے ۔

ایک ایک سواری کے لالچ میں اکثر ان رکشوں کے درمیان ریس لگی ہو تی ہے اس کے ساتھ ساتھ ان رکشوں میں اوورلوڈنگ بھی معمول بن چکا ہے ناتجربہ کار ڈرائیوروں کی تیز رفتاری سے اکثر مختلف نوعیت کے حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں یہ تیز رفتار کم سن ڈرائیور اپنے ساتھ کئی دوسری انسانی جانوں کے ضائع ہونے کا مستقل سبب بن رہے ہیں جبکہ لوکل ٹرانسپورٹ نا ہونے سے غریب مجبور عوام ان میں سفر کرنے پر مجبور ہیں۔

مقامی لوگوں کا ذمہ دار محکوں کے اعلی حکام سے مطالبہ ہے کہ ٹریفک قوانین کی روشنی میں احکامات جارہی کیے جائیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button