جامعہ حنفیہ تعلیم الاسلام جہلم کا سالانہ جلسہ رقت آمیز دعاؤں کے ساتھ اختتام پذیر

0

ملک کی معروف و قدیم دینی درسگاہ جامعہ حنفیہ تعلیم الاسلام مدنی محلہ جہلم کا 63واں دو روزہ عظیم الشان سالانہ جلسہ تقسیم اسناد و دستار بندی گزشتہ رات گئے رقت آمیز دعاؤں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔

جلسہ کی مختلف نشستوں میں قائدِ اہلسنت حضرت مولانا قاضی ظہور الحسین اظہر امیر تحریک خدامِ اہلسنت والجماعت پاکستان ، شیخ الحدیث حضرت مولانا حبیب الرحمن سومرو ،شاہین ختم نبوت حضرت مولانا اللہ وسایا، ممتاز مذہبی سکالر شیخ الحدیث مولانا زاہد الراشدی،اسیر ختم نبوت حضرت مولانا مفتی کفایت اللہ ، وکیلِ مدارسِ دینیہ حضرت مولانا قاضی عبد الرشید ، مولانا پروفیسر اشفاق منیر، شیخ الحدیث مولانا عبد القدوس قارن،شیخ الحدیث مولانا قاری ظفر اقبال ،مولانا نواز بلوچ، مولانا حافظ زاہد حسین رشیدی، مولانا سید عصمت شاہ کاظمی،مولانا عبد الجبار سلفی، مولانا عبد السلام شاکر،مولانا نور محمد آصف ٹمن، مولانا محمد بلال و دیگر نے اہم دینی موضوعات پر خطاب کیا۔

دورانِ جلسہ مختلف اوقات میں شعراء بھی اپنا نعتیہ کلام پیش کرتے رہے جن میں نمائیاں طور پر شاعرِ اسلام جناب لیاقت فاروقی، شاعرِ اہلسنت مطیع الرحمن اطہر ہاشمی،صوفی ارشاد حسین چاریاری، صوفی عبد المجید خدامی،جناب فاروق معاویہ،قاری آصف رشیدی، فخرالسادات سید عزیز الرحمن شاہ شامل ہیں جلسہ کے دونوں روز ہزاروں افراد جلسہ میں شریک رہے جبکہ سینکڑوں خواتین نے بھی جامعہ کے شعبہ للبنات میں جلسہ کی سماعت کی ۔

جلسہ کی اختتامی نشست میں مہتمم جامعہ حنفیہ تعلیم الاسلام جہلم مولاناقاری محمد ابوبکر صدیق نے حسب سابق جامعہ کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ پیش کیا اور اس موقع پر مختلف شعبہ جات سے فراغت حاصل کرنے والے 127طلباء کی دستار بندی اور طالبات کے ورثاء کوچادریں پیش کی گئیں جبکہ TEVTAکے تعاون سے کمپیوٹرکورس پاس کرنے والے طلباء کو سر ٹیفکیٹ دئیے گئے۔

اس موقع پر جمیعت علمائے برطانیہ کے جنرل سیکرٹری جناب حضرت مولانا قاری تصور الحق مدنی کی طرف سے جامعہ کے تمام شعبہ جات سے سندِفراغت حاصل کرنے والے طلباء اور طالبات اور تدریسی عملہ کو خصوصی انعامات سے بھی نوزا گیا ، آخر میں بانی جامعہ حضرت مولانا عبد اللطیف جہلمی ؒ اور حضرت مولانا قاری خبیب احمد عمر ؒ کی ریکارڈنگ بھی سنوائی گئی جس سے ماحول افسردہ ہوگیا اور دعاء سے قبل زینت القراء جناب قاری سید انوار الحسن شاہ بخاری نے اپنی مسحور کن آواز میں تلاوتِ کلام پاک پیش کی اور بزرگ عالم دین حضرت مولانا مفتی محمد شریف عابر نے اختتامی دعاء فرمائی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.