جہلماہم خبریں

جہلم میں بھی عوام محکمہ صحت حکومت پنجاب کی خسرہ مہم میں بھر پورتعاون کریں۔ چوہدری ظفر اقبال

جہلم: جہلم میں بھی عوام محکمہ صحت حکومت پنجاب کی خسرہ مہم میں بھر پورتعاون کریں، عوام چھ ماہ سے سات سال تک کے بچوں کو خسرہ کی بیماری سے بچانے کے لیے محکمہ صحت کی ٹیموں سے حفاظتی ٹیکے ضرورلگوائیں۔

ان خیالات کااظہار حلقہ پی پی 26سے ایم پی اے چوہدری ظفراقبال نے حکومت پنجاب کے خسرہ کی بیماری سے بچاؤ کے لیے جاری مہم کے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت حکومت پنجاب کی جانب سے جو خسرہ مہم کاآغاز ہوا ہے یہ مہم 15اکتوبر سے 27اکتوبر تک ہے،اس پروگرام کے تحت جہلم میں بھی محکمہ صحت کی ٹیمیں چھ ماہ سے سات سال کے بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کیلئے ٹیکے لگائیں گئی ۔

انہوں نے کہا کہ میں تمام حلقہ کے عوام سے بھر پور اپیل کرتا ہوں کہ وہ خسرہ سے بچاؤ کے لیے حفاظتی ٹیکے ضرور لگوائیں کہ ہمارے بچے اس بیماری کاشکار نہ ہوں اور محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کریں تاکہ حکومت پنجاب کی طرف سے شروع کی گئی خسرہ بچاؤ مہم کے ثمرات حاصل ہو سکیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button